the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے بھوپال سینٹرل جیل سے مبینہ طور پر فرار سیمی قیدیوں کے انکاونٹر کے فرضی ہونے سے متعلق ملک بھر میں جاری بحث کے درمیان انکاونٹر واقعہ کے عینی شاہدین کے لئے ریاستی حکومت کے اعلان کردہ لاکھوں روپئے کے انعام کو انہیں خاموش کرانے کی ایک کوشش سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کی زیرقیادت شیوراج سنگھ حکومت نے اچارپورا کے کئی عینی شاہدین کو چالیس لاکھ روپئے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ شیوراج سنگھ حکومت کے اس اعلان پر چوطرفہ تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ نیوز پورٹل فرسٹ پوسٹ ڈاٹ کام کے مطابق، مقامی لیڈروں نے اس پر سوال کھڑے کئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کو اس معاملہ پر کچھ زیادہ نہ بولنے کے لئے انہیں یہ خطیر رقم دی جا رہی ہے۔ لیڈران کا کہنا ہے کہ چالیس لاکھ کی رقم دے کر ایک طرف جہاں حکومت عینی شاہدین کے منھ بند کر دینا چاہتی ہے وہیں حکومت کے اس عمل سے انکاونٹر واقعہ کی جانچ بھی متاثر ہو گی۔ ریاستی حکومت کی ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے انکاونٹر کے دوران پولیس کی مدد کرنے والے لوگوں کے لئے اس ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ ایوارڈ کی یہ رقم ان لوگوں میں برابر برابر تقسیم کی جائے گی۔ تاہم مقامی لیڈران حکومت کے اس بیان



سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیل توڑے جانے سے متعلق جانچ کی کارروائی جب ابھی شروع ہی نہیں ہوئی، اس سے پہلے ایوارڈ کا اعلان کرنا غلط ہے اور یہ جانچ کےعمل کو متاثر کرنا ہے۔ آل انڈیا ملی کونسل کے ریاستی صدر اور کانگریس کے سینئر لیڈر عارف مسعود کہتے ہیں کہ شیوراج سنگھ نے جان بوجھ کر اور منصوبہ بند طریقہ سے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ تاکہ عینی شاہدین اس واقعہ پر چپی سادھ لیں اور پھر وہ ممکنہ درپیش مشکل صورت حال سے خود کو بچا لیں۔ بھوپال کے ایک اور لیڈر محمد ماہر کہتے ہیں کہ عینی شاہدین کے بیانات میں کافی تضاد ہے ۔ سیمی کے قیدی مسلح تھے یا غیر مسلح اور اس کے علاوہ کچھ اور باتوں کو لے کر ان کے درمیان اختلاف رائے ہے۔ لہذا ایوارڈ کی یہ رقم اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ان کی زبان خاموش کرا دی جائے اور اپنا الو سیدھا کر لیا جائے۔ ماہر سماجی تنظیم ایم پی مسلم وکاس پریشد کے صدر ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے اچارپورا گاوں کے کچھ لوگوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ سیمی قیدیوں کے پاس ہتھیار نہیں تھے۔ وزیر داخلہ، آئی جی بھوپال اور اے ٹی ایس سربراہ سمیت ریاستی حکومت کے افسران کی بھی رائیں اس معاملہ میں متضاد ہیں۔ سیمی قیدی مسلح تھے یا غیر مسلح ، اس بابت ان کی مختلف رائیں ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.